عبد الکریم ثمر
حکیم عبد الکریم ثمر اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر،صحافی ادیب اور سیرت نگار ہیں
عبد الکریم ثمر | |
---|---|
لقب | نعت گو شاعر |
ذاتی | |
پیدائش | 01جنوری1906ء |
وفات | 18,فروری1989ء |
مذہب | اسلام |
فرقہ | نعتیہ شاعر |
مرتبہ | |
دور | جدید دور |
ولادت
ترمیمحکیم عبد الکریم ثمر کی پیدائش یکم جنوری 1906ء کو اچھرہ لاہورپنجاب پاکستان ہے۔ ان کے والد کا نام حاجی خیر دین تھا حکیم عبد الکریم ثمر درویش صفت، سادہ اور وضع دار شاعر تھے۔ وہ شاعری میں مقصدیت کے قائل تھے۔ان کی شاعری حب الوطنی اور اسلامی جذبے سے سرشار ہے۔ثمر صاحب تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن رہے۔ مسلم لیگ اور انجمن حمایت اسلام کے جلسوں میں پڑھی جانے والی ان کی نظمیں، ملی ترانوں کی حیثیت اختیار کر گئیں۔ وہ اقبال، رومی اور جامی کی روایت کے شاعر تھے۔ وہ شعری میدان میں علامہ اقبال کے روحانی شاگرد رہے۔ان کے ہر شعر و مصرع میں اسلامی رنگ نمایاں نظر آتا ہے۔ امید و ارتقائے انسانیت ان کی شاعری کا مرکزی نکتہ تھا۔ان کی تصنیف اور تالیف کردہ کتابوں کی تعداد 12 ہے، جن میں اردو و پنجابی میں سیرتِ طیبہ، حمدیہ و نعتیہ کلام کے مجموعے ، شعری مجموعے اور سفر نامہ شامل ہیں۔
وفات
ترمیمعبد الکریم ثمر 18 فروری1989ء لاہور کے علاقے اچھرہ میں انتقال فرماگئے ۔
مجموعہ کلام
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.bio-bibliography.com/authors/view/9632
- ↑ وفیات نعت گویان پاکستان:صفحہ 77،ڈاکٹر محمد منیر سلیچ: نعت ریسرچ سنٹر کراچی