عبد ملک کوشی
عبد ملک کوشی (عبرانی: עֶבֶד מֶלֶךְ הַכּוּשִׁי) ایک حبشی خواجہ سرا، جس نے سنا کہ یرمیاہ کو حوض میں ڈال دیا گیا ہے تو اُس نے بادشاہ کو خبر دی اور اجازت مانگی کہ اسے کیچڑ سے نکالے تاکہ وہ مر نہ جائے۔ بادشاہ نے اُسے تیس مدد گار دیے۔ عبد ملک اور اُس کے ساتھیوں نے چیتھڑوں اور لتوں اور رسی سے یرمیاہ کو باہر نکالا۔[1] خداوند نے یرمیاہ کو پیغام دیا کہ عبد ملک کو تباکہ شہر کی آنے والی تباہی میں محفوظ رکھا جائے۔[2]