عبید بن زید غزوہ بدر اور احد میں شریک قبیلہ اوس کے انصاری صحابی تھے۔ ان کی کنیت ابو یزید تھی۔

  • پورا نام ابن زید بن عامربن عجلان بن عمروبن عامربن زریق انصاری زرقی ہیں یہ غزوۂ بدراوراحدمیں شریک تھے اس کو ابوعمرنے بیان کیاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ یہ عبیداللہ بن زید بن عامربن عجلان انصاری اوسی ہیں عجلان کی اولادسے تھے اورعجلان بن عمروبن عامر بن زریق ہیں اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ موسیٰ بن عقبہ سے انھوں نے ابن شہاب سے ان انصارکے نام میں جوخاندان اوس سے غزوۂ بدر میں شریک تھے عبیدبن زیدکانام بھی روایت کیاہے نیزابونعیم نے اپنی سندکے ساتھ ابن اسحاق سے ان انصاری کے نام میں جوخاندان اوس کی شاخ بنی عجلان بن عمروسے غزوۂ بدرمیں شریک تھے عبیدبن زیدبن عجلان کانام بھی روایت کیاہے۔اسی طرح ابوموسیٰ نے کہاہے۔ان کاتذکرہ ابونعیم اورابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے میں کہتاہوں کہ ابونعیم اورابوموسیٰ کا ان کے نسب میں یہ کہناکہ زرقی ہیں اس کے بعداوسی کہناٹھیک نہیں ہے کیونکہ زریق خزرج کے خاندان سے ہیں ان کو اوس کے خاندان سے کہناغلط ہے۔لیکن ابن شہاب نے تونسب ہی زیادہ نہیں بیان کیا جس سے کچھ (ان کی نسبت بھی)معلوم ہوتا۔وہ تو (اس غلطی سے)چھوٹ گئے اورابونعیم کا ابن اسحاق سے یہ روایت کرناکہ انھوں نے خاندان اوس کی شاح بنی عجلان بن عمروسے جوانصارغزوۂ بدر میں موجودتھے ان کا نام بیان کرتے وقت عبیدبن زیدکوبھی بیان کیاہے توہمارے پاس ابن اسحاق کی کتاب جس قدرسندوں سے مروی ہے ان میں سے کسی میں ایسانہیں ہے۔ہم کوعبیداللہ بن احمد نے اپنی سندکویونس بن بکیر تک پہنچاکرابن اسحاق سے روایت کرکے خبردی کہ جولوگ عجلان بن عمروبن عامر بن زریق کی اولاد میں سے غزوۂ بدرمیں شریک تھے وہ رافع بن مالک اورعبیدبن زید بن عامربن عجلان تھے اسی طرح عبد الملک بن ہشام نے بکائی سے انھوں نے ابن اسحاق سے روایت کی ہے اوران دونوں کی مانندسلمہ نے بھی ابن اسحاق سے روایت کی ہے ۔[2][3]
عبید بن زید
معلومات شخصیت
زوجہ ام ایمن [1]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://islamansiklopedisi.org.tr/ummu-eymen
  2. اسد الغابہ ،حصہ ششم صفحہ 483مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير : المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  3. صحاب بدر،صفحہ 201،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور