عتیق الرحمن (شاعر)
منفرد لہجے کے نامور شاعر
پیدائش
ترمیمعتیق الرحمٰن صفی 22 فروری 1971ء کو گجرات میں پیدا ہوئے اور وہیں سکونت پزیر ہیں۔
تعلیم
ترمیمانھوں نے میٹرک 1989ء کو شوکت ماڈل ہائی اسکول گجرات سے کیا ۔ اور بی کام گورنمنٹ کالج آف کامرس گجرات سے کیا۔
شاعری
ترمیمانھوں نے شاعری کا آغاز 1992ء میں کیا ۔ اُن کا اولین شعری مجموعہ پچھلی رُت کا ساتھ تمھارا 2003ء میں منظرِ عام پر آیا۔ وہ مختلف ادوار میں کئی ادبی تنظیموں میں اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔ جن میں ادبی تنظیم فروغ ِ سخن ، تنظیمِ شعرا ضلع گجرات اور حلقہ اربابِ ذوق گجرات شامل ہیں ۔ انھوں نے 2014ء میں معروف شاعر اشفاق شاہین کے ساتھ مل کر حلقہء اربابِ ذوق گجرات کا آغاز کیا اور سنہ 2015ء تا 2016ء حلقہ اربابِ ذوق گجرات میں بطور جوائنٹ سیکرٹری فرائض بھی سر انجام دیے ۔ ان دنوں ضلع گجرات کی نہایت فعال ادبی تنظیم "قلم قافلہ" کے جنرل سیکرٹری ہیں اور بانی و صدر گجرات ادبی فورم ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فیس بک پر اپنے ادبی فورم "پچھلی رت کا ساتھ تمھارا" پر بھی پچھلے کئی سالوں سے ادب کی ترویج اور خدمت میں مصروف ہیں۔[1]