عثمان امجد راٹھور
ایتھلیٹ، ویٹ لفٹر
10 دسمبر کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے،
16 اکتوبر 2015ء کو پاکستانی تن ساز عثمان امجد راٹھور نے کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغا جیت لیا۔ بھارت میں جاری ایونٹ میں پاکستانی تن ساز عثمان نے 94 کلو گرام کیٹگری میں حصہ لیا، انھوں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مجموعی طور پر 317 کلو گرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغا اپنے نام کیا،
دسمبر 2019ء ساؤتھ ایشین گیمز میں ویٹ لفٹر عثمان امجد راٹھور نے 102 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 330 کلوگرام کا ویٹ اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
عثمان نے اسنیچ میں 150 اور کلین اینڈ جرک میں 180 کلوگرام وزن اٹھایا،