عدی بن نضلہ
معلومات شخصیت

نام و نسب ترمیم

عدی نام،والد کا نام نضلہ تھا، شجرۂ نسب یہ ہے،عدی بن نضلہ بن عبدالعزیٰ ابن حرثان بن عوف بن عویج بن عدی بن کعب۔

اسلام و ہجرت ترمیم

دعوتِ اسلام کے آغاز میں مکہ میں مشرف باسلام ہوئے اور ہجرت کرکے حبشہ گئے۔ [1]

وفات ترمیم

وقت پورا ہو چکا تھا ، اس لیے مدینہ جانے کی نوبت نہیں آئی اور اسی غربت کدہ میں پیوند خاک ہو گئے،مہاجرین میں عدی پہلے شخص ہیں جنھوں نے ارض حبشہ کو آرام گاہ بنایا۔ [2]

اولاد ترمیم

عدی بن نضلہ نے وفات کے بعد متعدد اولادیں یادگار چھوڑیں، صاحبزادوں میں نعمان اور نعیم اور صاحبزادیوں میں آمنہ تھیں، حضرت عمرؓ نے اپنے زمانہ خلافت میں نعمان کو بسیان کا عامل بنایا تھا، یہ شاعر آدمی تھے،ایک غزل میں ایک عورت کی تشبیب کر ڈالی، حضرت عمرؓ کو معلوم ہوا تو انھوں نے فوراً معزول کر دیا، نعمان نے بڑی صفائی پیش کی کہ اس کا مقصد شاعری تھا، واقعہ سے اس کو کوئی تعلق نہیں ؛ لیکن آپ نے کوئی عذر معقول نہ سمجھا اور فرمایا، ان اشعار کے بعد تم میرے عامل نہیں رہ سکتے۔ [3]

حوالہ جات ترمیم

  1. (ابن سعد،جزء4،ق1:103)
  2. (اصابہ:4/223)
  3. (ابن سعد،جز4،ق1:103)