عرض بلد سطح ارض پر کسی مقام کا خط استوا سے شمالا یا جنوبا فاصلہ، جس کی پیمائش زاویوں میں کی جاتی ہے، اس مقام کا عرض بلد ہے۔

عرض بلد پر، شرح درج حرارت زیادہ ہوتا ہے۔

خط استوا کا عرض بلد صفر ہے، جب کہ قطب شمالی اور قطب جنوبی بالترتیب 90 درجے شمالی اور 90 درجے جنوبی عرض بلد مانا جاتا ہے۔ خط استوا پر قطبین کی طرف بڑھیں تو ہر 110 کلومیٹر پر ایک درجہ عرض بلد کا اضافہ ہو جاتا ہے۔

عرض بلد کا تعین بالعموم آلہ سدس جیسے کسی آلے سے کیا جاتا ہے، جو افق اور شمالی ستارے جیسے کسی فلکی جسم کے درمیان میں موجود زاویے کی پیمائش کرتا ہے۔ خط استوا سے یکساں فاصلے کے حامل نقاط کو ملانے والے فرضی خطوط عرض بلد کے متوازی خطوط کہلاتے ہیں۔ بالعموم استوا سے قطبین کی طرف جاتے ہوئے 5 درجے اور اس کے اضعاف پر آنے والے یہ خطوط نقشوں میں دکھائے جاتے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. مجلس۔ "عرض بلد"۔ بہ ڈاکٹر فرید اے خواجہ (مدیر)۔ اردو سائنس انسائیکلوپیڈیا (اردو سائنس بورڈ ایڈیشن)۔ لاہور: اردو سائنس بورڈ۔ ج 6۔ ص 1153 {{حوالہ موسوعہ}}: الوسيط |accessdate بحاجة لـ |مسار= (معاونت) والوسيط غير المعروف |سال= تم تجاهله (معاونت)