عرف عام شادی (انگریزی: Common-law marriage یا sui iuris marriage یا informal marriage یا marriage by habit and repute یا marriage in fact) ایک قانونی دائرۂ کار ہے جو کچھ ملکوں اور علاقوں میں نافذ العمل ہے۔ اس کے تحت ساتھ رہ رہے جوڑوں کو قانونًا شادی شدہ تسلیم کیا جاتا ہے حالاں کہ یہ جوڑے رسمی طور پر اپنے رشتے کو کسی مذہبی یا قانونی شادی تابع نہیں کرتے۔ اس تصور کا شروع شروع میں مفہوم یہ تھا کہ اس شادی کو جوڑوں کا ہر فریق درست تسلیم کرے، مگر یہ کسی ریاستی یا مذہبی ریکارڈ کا حصہ نہ بنے اور نہ ہی کوئی رسمی مذہبی رواج انجام پائے۔ اس طرح سے جب دو ساچھے دار لوگ دوسروں کے رو بہ رو خود کے رشتے کو شادی شدہ بتائیں اور اس رشتے پر عمل درآمد شادی شدہ جوڑوں جیسے ہی ہو، تو یہ اس بات کا ثبوت بنتا ہے کہ یہ شادی شدہ ہیں یا عرف عام میں شادی شدہ ہیں۔

عرف عام شادی یا عرف عام کی شادی کا غیر رسمی استعمال کافی وسیع ہے۔ اس سے مراد اکثر ایسے رشتے ہیں جو کئی بار قانونًا عرف شادی تسلیم نہیں کیے جاتے۔ عرف عام شادی کئی بار عام بول چال یا ذرائع ابلاغ کی جانب سے ساتھ رہ رہے جوڑوں کے لیے کیا جاتا ہے، قطع نظر اس بات سے کہ یہ جوڑا کوئی قانونی حق رکھتا ہے بھی یا نہیں۔ اس کی وجہ سے عوام الناس میں کئی بار اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ یا اصطلاح کہاں درست ہے اور غیر شادی شدہ جوڑے دار کا کوئی قانونی حق ہے بھی یا نہیں۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ""Common law marriage" and cohabitation - Commons Library Standard Note"۔ UK Parliament۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2014