عزہ بنت ابی سفیان بن حرب بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف اقرشیہ ، اور کہا جاتا ہے کہ ان کا نام دُرّہ تھا [1] آپ صحابیات میں سے تھیں۔آپ ام المومنین ام حبیبہ کی بہن بھی ہیں اور عزہ کا تعلق قریش کے خاندان سے ہے، وہ ابو سفیان کی بیٹی اور معاویہ اور یزید بہن ہیں۔ [2]

عزہ بنت ابی سفیان
معلومات شخصیت
والد ابو سفیان بن حرب   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی

روایت صحیح بخاری

ترمیم

صحیح بخاری میں ہے کہ: ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے عقیل نے، ان سے ابن شہاب نے، انہیں عروہ نے خبر دی، ان کو ابوسلمہ کی صاحبزادی زینب نے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری بہن ( عزہ بنت ابی سفیان ) بنت ابی سفیان سے نکاح کر لیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اور تم اسے پسند بھی کرو گی ( کہ تمہاری بہن تمہاری سوکن بن جائے ) ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں، اس سے خالی تو میں اب بھی نہیں ہوں اور میں پسند کرتی ہوں کہ اپنی بہن کو بھی بھلائی میں اپنے ساتھ شریک کر لوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ یہ میرے لیے جائز نہیں ہے۔ ( دو بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا ) میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! واللہ اس طرح کی باتیں ہو رہی ہیں کہ آپ درہ بنت ابی سلمہ سے نکاح کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ ام سلمہ کی بیٹی۔ جب میں نے عرض کیا، جی ہاں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر وہ میری پرورش میں نہ ہوتی جب بھی وہ میرے لیے حلال نہیں تھی وہ تو میرے رضاعی بھائی کی لڑکی ہے۔ مجھے اور ابوسلمہ کو ثوبیہ نے دودھ پلایا تھا۔ پس تم میرے لیے اپنی لڑکیوں اور بہنوں کو نہ پیش کیا کرو۔ اور شعیب نے بیان کیا، ان سے زہری نے اور ان سے عروہ نے، کہا کہ ثوبیہ کو ابولہب نے آزاد کیا تھا۔ [2] [2][3] ويوجد حديثًا مُشابهًا لهذه الرِّواية إلا أنه يُذكر اسمها عزة بدلًا من دُرَّة.[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "فصل: (11473) عزة بنت أبي سفيان بن حرب الأموية|نداء الإيمان"۔ www.al-eman.com۔ 24 جنوری 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2024 
  2. ^ ا ب پ "عزة بنت أبي سفيان بن حرب الأموية"۔ sahaba.rasoolona.com۔ 24 جنوری 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2024 
  3. "ص65 - كتاب الروضة الفيحاء في أعلام النساء - عزة بنت أبي سفيان - المكتبة الشاملة"۔ shamela.ws۔ 24 جنوری 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2024 
  4. "موسوعة التراجم والأعلام - عزة بنت أبي سفيان"۔ www.taraajem.com۔ 24 جنوری 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2024