اصطلاح میں عظیم سے مراد بہت عظمت والا ، بہت بڑا، اکبر لیا گیا ہے۔ اس لفظ کا اردو زبان میں کئی طرح سے استعمال کیا جاتا ہے:

  • اجر عظیم: وہ کار خیر جو بہت ثواب اور اجر کا باعث ہو۔ مثلًا کسی کی پریشانی کے وقت مدد کرنا، یتیموں کی پرورش کرنا، بوڑھے اور معذور لوگوں کی مدد کرنا یا انھیں آسرا فراہم کرنا۔
  • گناہ عظیم: وہ کام جو بہت بڑے گناہ کے زمرے میں عمومًا سمجھے گئے ہیں۔ مثلًا کسی کا مال غبن کرنا، کسی کی زمین ہڑپ لینا یا کسی کی جائز اجرت دبا لینا، وغیرہ۔
  • جرم عظیم: یہ ایسے جرم کو کہا جاتا ہے کسی بھی ملک میں عام جرائم سے بڑھ کر کہا جاتا ہے۔ ایسے جرم کی عام طور سے معافی نہیں ہوتی۔ مثلًا ملک سے غداری یا اپنے ملک کے خفیہ راز کسی دوسرے ملک کو افشا کرنا۔

خدا کا نام ترمیم

عظیم قرآن میں خدا کے صفاتی ناموں کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم