نام ور براڈ کاسٹر ، ماہرتعلیم اور ملتان میں فیض احمد فیض کی میزبان

عفت ذکی 1953ء کو پیدا ہوئیں، ریڈیو پاکستان ملتان سے وابستہ رہیں۔وہ ریڈیو ملتان کی ابتدائی آوازوں میں سے تھیں ۔ عفت ذکی نے ملتان میں زینیبیہ اسکول اور زینیبیہ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی۔ عفت ذکی کو نام ور شاعر فیض احمد فیض کی میزبانی کا اعزاز بھی حاصل رہا ۔ فیض احمد فیض ملتان میں ان کے گھر پر ہی قیام کرتے تھے۔عفت ذکی کے نام فیض احمد فیض کے خطوط بھی اردو ادب میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔[1]

عفت ذکی 12 مارچ 2023ء کو اتوار کی شام لاہور میں انتقال کر گئیں۔ان کی عمر 70 برس تھی اور وہ چند روز سے علیل تھیں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم