علاء بن عقبہ کاتبین وحی صحابہ میں شمار ہوتے ہیں۔ علاء بن عقبہ کاتبینِ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ہیں، یہ اور ارقم بن ارقم لوگوں کے درمیان میں قرض، خرید و فروخت اور دیگر معاملات کے دستاویزات لکھا کرتے تھے، [1] انھوں نے ہی عمرو بن حزم کا معاہدہ لکھا، جس کی اصلاح ابو موسی نے کی، الوثائق السیاسیہ میں وثیقہ نمبر153، 155، 210 پر بحیثیت کاتب دستاویز علاء بن عقبہ کا نام درج ہے۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الاصابہ 2/498
  2. التنبیہ والاشراف 245، تاریخ طبری 6/179 ،اسد الغابہ 4/9، البدایہ والنہایہ 5/353، العجالة السنیہ 247، عیون الاثر 2/316،