مرکز اہلسنت کے امیر معروف عالم دین، جمعیت علما پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کے سابق مرکزی رہنما

احمد علی قصوری نے تحریک ختم نبوت، تحریک نظام مصطفی، تحریک ناموس رسالت اور ملکی سطح پر تمام تحریکوں میں پیش پیش رہے اور کئی بار قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ساری عمر دین متین، نظریہ پاکستان،دوقومی نظریہ اور فکر اقبال کے فروغ کے لیے کام کرتے رہے۔

وہ معروف روحانی شخصیت علامہ پیر علاؤالدین گیلانی کے بیعت اور بصیر پور شریف اور جامعہ نعیمیہ کے فاضل تھے۔

علامہ احمد علی قصوری 70 سال کی عمر میں لاہور میں 30 اگست 2016ء کو انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ ایوبیہ مارکیٹ مسلم ٹائون میں جامع مسجد غوثیہ لاہور میں مولانا محب اللہ نوری نے ادا کی گئی، آبائی شہر قصور میں تدفین کی گئی [1]

حوالہ جات ترمیم