علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، پاکستان میں واقع ایک یونیورسٹی ہے جو فاصلاتی نظام تعلیم کی ایشیا کی بڑی جامعات میں شمار کی جاتی ہے۔ قائد عوام ذو الفقار علی بھٹوؒ کی عوامی حکومت نے 1974ء میں پارلیمنٹ کے ایک قانون کے تحت پیپلز اوپن یونیورسٹی قائم کی۔ بعد میں جب قائدعوام نے 1976ء کو قائداعظم اور 1977ء کو علامہ اقبال کا سال قرار دے کر صد سالہ جشن منانے کا اعلان کیا (سرکاری سطح پر 9 نومبر کو ہر سال عام چھٹی منانے کا فیصلہ ہوا ) تو علامہ اقبال کے اعزاز میں پیپلز اوپن یونیورسٹی کو بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نام دے دیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
پیپلز اوپن یونیورسٹی
شعارتعلیم سب کے لیے
قیام1974ء
ڈاکٹر نذیر اے سانگی (نائب مستشار)
انتظامی عملہ
1899
طلبہ1,121,038
مقاماسلام آباد، ، پاکستان
ویب سائٹwww.aiou.edu.pk

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے سال میں دو مرتبہ داخلوں کا آغاز کیا جاتا ہے۔ تمام دور دراز دیہی اور شہری طلباءمختلف شعبوں میں فاصلاتی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ خواتین جو گھر میں بیٹھ کر پڑھنا چاہتی ہیں ان کے لئے اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لینا یقناً ایک سنہری موقع ہے۔

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم