علامہ اقبال پبلک لائبریری جہلم
تقسیم ہند سے قبل جہلم سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ سرکاری آفیسر لالہ گورن دتہ مل نے اپنے والد لالہ لدھا شاہ بندرا کی یاد میں ایک لائبریری قائم کی،برصغیر کی مشہور شخصیت ،پنجابی زبان کے مصنف اور تحریک آزادی کے رہنما لالہ لاجپت رائے کی قائم کردہ غیر منافع بخش تنظیم سرونٹس آف دی پیپل سوسائیٹی(Servansts of the Peoples Society) کے زیر انتظام اس کا نام لالہ لاجپت رائے لائبریری رکھا گیا جبکہ مرکزی ہال کا نام لالہ لدھا شاہ ہال رکھا گیا ،جس کا افتتاح ڈاکٹر گوپی چند بھارگو نے 3 مئی 1936ء کو کیا، قیام پاکستان کے بعد اس کو علامہ اقبال پبلک لائبریری جہلم کا نام سے منسوب کر دیا گیا،