علمی ٹاور سکھر

ٹاور، عمارت

علمی ٹاور، سکھر، سندھ میں واقع ہے۔ اس ٹاور کا سنگِ بنیادمئی 1939ء میں اس وقت کے وزیر تعلیم سندھ پیرالہٰی بخش کے ہاتھوں رکھا گیا اور 1940ء میں تعمیر مکمل ہوئی۔ اس ٹاور کی تعمیر کے لیے سرمایہ سکھر کے سیٹھوں اور زمینداروں نے فراہم کیا۔ یہ ٹاور سطح زمین سے 110 فٹ اونچا اور 66 فٹ چوڑا ہے۔ چاروں طرف گھڑیال لگے ہوئے ہیں۔ ٹاور کے ساتھ پارک اور پانی کا حوض بھی موجود ہے۔۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ سکھر، رحیمداد خان مولائی شیدائی، سندھی ادبی بورڈ،جامشورو،2005ء، ص186