زمینیات
(علم الارض سے رجوع مکرر)
علم الارض یا زمینیات ، جس کو انگریزی میں Earth science کہا جاتا ہے دراصل علم کی وہ شاخ ہے جس میں کرہء ارض یا زمین پر موجود اس کی قدرتی ساختوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے، اس کو علم الارضیات (geoscience)، علوم الارضیات (geosciences) اور علوم الارض (Earth Sciences) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک وسیع علم ہے جو اب تک معلوم سیاروں میں سے واحد حیاتی سیارے (زمین) کی ساخت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور اس میں ایک طرح سے ارضیات بھی شامل ہوجاتی ہے۔ یہ علم اپنی مدد کے لیے دیگر سائنسی علوم ؛ مثلا طبیعیات، ارضیات، ریاضیات، کیمیاء اور حیاتیات وغیرہ کو استعمال کرتا ہے۔
ویکی ذخائر پر زمینیات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |