علی جاہ عزت بیگووچ (8 اگست 1925ء - 19 اکتوبر 2003ء) ایک بوسنیائی وکیل، مصنف، فلاسفر اور سیاستدان تھے ،جو، 1990ء میں بوسنیا ہرزیگووینا کے پہلے صدر بنے۔ وہ اس عہدے پر 1996ء تک فائز رہے پھر وہ بوسنیا ہرزیگووینا کی صدارت کے رکن بنے اور 2000ء تک اس میں خدمات سر انجام دیں۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے جن میں 'اسلام مشرق اور مغرب کے درمیان " اور " اسلامی اعلامیہ" قابل ذکر ہیں ۔

ابتدائی زندگی

ترمیم

عزت بیگووچ شمالی بوسنیا کے شہر بوسانسکی شمس میں پیدا ہوئے۔ وہ بلغراد کی عثمانی اشرافیہ کے ایک خاندان ،کے پانچ بچوں میں سے ایک تھے، جو سربیا کی سلطنت عثمانیہ سے آزادی حاصل کرنے بعد بوسنیا آ گیا تھا۔ اس کے دادا علی جاہ بوسانسکی شمس کے میئر تھے۔ جب اس کے دادا عسکردار میں فوجی تھے تو انھوں نے ایک ترک خاتون "صدیقہ خانم" سے شادی کر لی تھی ۔