علی بن محمد سمنانی
(علی سمنانی سے رجوع مکرر)
علی بن محمد سمنانی علی سمنانی سے معروف ہیں فقہ حنفی کے صاحب تصنیف ائمہ میں شمار ہوتے ہیں۔
علی بن محمد بن احمد سمنانی: اپنے زمانہ کے امام فاضل تھے،کنیت ابو القاسم تھی۔فقہ کو قاضی القضاۃ ابو عبد اللہ محمد بن علی دامغانی کبیر سے اخذ کیا اور اصول و کلام کو ابی علی محمد بن احمد بن ولید سے پڑھا۔فقہ،شروط،تواریخ میں تصنیفات کیں اور کتاب روضۃ القضاء فی ادب القضاء ایک مجلد کبیر اور نہایت لطیف فروع حنفیہ 478ھ میں تصنیف کی اور 499ھ یا بقول ملا علی قاری 493ھ میں وفات پائی۔
سمنانی سمنان کی طرف منسوب ہے جو بلاد قومس سے دامغان اور خوارزی کے درمیان ایک شہر کا نام ہے۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ حدائق الحنفیہ مولوی فقیر محمد جہلمی صفحہ 234، مکتبہ حسن سہیل لاہور