علی عمران
عمران سیریز کا مرکزی کردا رہے۔ علی عمران، ایک ایسا کھلنڈرا اور شریر انسان ہے جسے اپنے ملک سے بہت محبت ہے اور وہ اس کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش برداشت نہیں کر سکتا۔ عمران نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ لندن میں قیام کے دوران ہی سر رحمان کے انگریز دوست جو پولیس آفیسر تھے، نے عمران کو کرمنالوجی کی طرف راغب کیا۔ اس کے والد سر رحمان سنٹرل انٹیلی جنس کے سربراہ ہیں لیکن ان کے اپنے بیٹے عمران سے مختلف امور پر شدید اختلافات ہیں۔ جس کی وجہ سے عمران گھر چھوڑ دیتا ہے اور اپنے نوکر سلمان کے ساتھ علاحدہ رہائش اختیار کر لیتا ہے۔
خوفناک عمارت | |
پہلی بار استعمال | اگست 1955ء (خوفناک عمارت) |
---|---|
آخری بار استعمال | 10 اکتوبر 1980ء (آخری آدمی) |
تخلیق | ابن صفی |
عُرف | ایکس-2; Rana Tahavvar Ali Sandooqui; Prince of Dhump |
جنس | مرد |
پیشہ | خفیہ ایجنٹ |
خطاب | ایکس-2، خفیہ سروس کا سربراہ |
خاندان | سر عبد الرحمان (والد) اماں بی (والدہ) ثریا (بہن) |
مذہب | اسلام |
قومیت | پاکستانی قوم (خفیہ) |
تعلیم | ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی |
اسکول / یونیورسٹی | جامعہ اوکسفرڈ |
عمران نے کچھ کیس حل کیے تھے جن کے بعد سر سلطان نے عمران کو سیکرٹ سروس کا چیف مقرر کیا عمران اپنی لا ابالی طبیعت سے واقف تھا اسی لیے عمران نے ایکس ٹو کا عہدہ تخلیق کیا تاکہ اس کا عملہ اس سے ڈرتا رہے۔
علی عمران مارشل آرٹ، سنگ آرٹ (ایسا آرٹ جس سے فائرنگ سے بچا جا سکتا ہے)، جمناسٹک اور میک اپ کا ماہر ہے۔ عمران کسی بھی انسان کی آواز کی نقل صرف ایک بار آواز سن کر اتار لینے پر قادر ہے۔ مارشل آرٹ میں عمران نے کئی نئے داؤ ایجاد کیے ہیں۔ پانچ وقت کا نمازی نہایت پاکباز نوجوان ہے۔
بیرونی روابط
ترمیم- Character of Ali Imran
- Download & Read in a PDF Formatآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ esnips.com (Error: unknown archive URL)