عمار بن حسان طائی شہدائے کربلا سے ہیں اور 10 محرم 61ھ امام حسین کی طرف سے یزیدی لشکر سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

عمار بن حسان طائی
معلومات شخصیت

نام ونسب ترمیم

عمار بن حسان بن شریح بن سعد بن حارثہ بن لام بن عمرو بن ظریف بن عمرو بن ثمامہ بن ذھل بن جذعان بن سعد بن طے۔

والد اور اولاد ترمیم

مخصوص و ممتاز شیعانِ علی میں سے مشہور بہادر و جنگ آزما تھے۔ان کے والد حسان بن شریح علی بن ابی طالب کے اصحاب میں سے تھے اور جنگ صفین میں آپ ہی کی نصرت میں شہید ھوئے۔ عمار بن حسان ان کی اولاد میں سے عبد اللہ بن احمد بن عامر بن سلیمان بن صالح بن وھب بن عمار بن حسان بن شریح طائی جلیل القدر عالم اور فقیہہ تھے جو اپنے والد کے ذریعہ علی الرضا سے روایت کرتے تھے اور "کتاب القضایا والاحکام" کے مصنف تھے۔

کربلا میں شہادت ترمیم

عمار امام حسین کے ساتھ مکہ معظمہ سے آئے تھے اور روزِ عاشور حملہ اولٰی میں شہید ھوئے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم