حضرت عمروبن عثمانؓ
معلومات شخصیت
والد عثمان

نام و نسب ترمیم

عمرونام، والد کا نام عثمان تھا، سلسلہ نسب یہ ہے،عمرو بن عثمان بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ۔

اسلام و ہجرت ترمیم

مکہ میں دعوتِ اسلام کے آغاز میں اسلام لائے اور ہجرت ثانیہ میں حبشہ گئے۔ [1]

وفات ترمیم

حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایران کی فوج کشی میں شریک ہوئے اور اس سلسلہ کے مشہور معرکہ قادسیہ میں شہادت پائی، شہادت کے وقت کوئی اولاد نہ تھی۔ [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. (ابن سعد،جزء4،ق1:92)
  2. (اصابہ:5/7)