عنادی استحالہ
عنادی استحالہ (malignant transformation) ایک ایسے استحالہ (transformation) کو کہا جاتا ہے جس سے گذرنے کے بعد یا جس کو حاصل کرنے کے بعد سرطان (cancer) کے خلیات، عام خلیات سے تبدیل ہو کر سرطانی خلیات بن جاتے ہیں یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ سرطانی خلیات کی خصلتیں حاصل کر لیتے ہیں۔ یہاں ایک بات کا تذکرہ لازم ہے اور وہ یہ کہ یہ عنادی استحالہ ابتدائی بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ کسی خلیہ میں عنادی استحالہ کی تشکیل کے بعد اس کا عنادی سرطان (malignant carcinoma میں نمو پاجانا اور یا پھر یہ ثانوی بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ کسی پہلے سے موجود سرطان کی ایک قسم (حلیم ورم (benign tumor) میں موجود خلیات کا عنادی سرطان کے خلیات میں تبدیل ہوجانا۔