عناصر (طب)
آگ (طب) | ہوا (طب) |
مٹی (طب) | پانی (طب) |
- کیمیاء میں عناصر سے متعلق عنصر (element) دیکھیے۔
- قوانین طب پر عمومی مضمون کے لیے قانون طب دیکھیے۔
حکمت میں عناصر (elements) سے مراد جسم انسانی کی تشکیل کرنے والے ان سادہ یا بسیط اجزاء یا مفردات کی ہوتی ہے کہ جن کو مزید سادہ اجزاء میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا یعنی اپنی ماہیت میں سہل و موحود ہوا کرتے ہیں؛ عناصر کی واحد عنصر ہوتی ہے اور بعض اوقات حکماء لفظ عنصر کے متبادل لفظ رکن بھی اختیار کرتے ہیں جس کی جمع ارکان کی جاتی ہے۔ عنصر کی ضد مرکب تسلیم کی جاتی ہے اور جسم مرکب وہ جسم ہوتا ہے جس کو مزید سادہ ارکان بسیط میں تقسیم کیا جا سکتا ہو۔ حکمائے تقدم زمانی کے نظریات کے مطابق ارکان بسیط ہی انسانی جسم کے بنیادی اجزاء ہوا کرتے ہیں اور ان کو اسی وجہ سے حکماء نے اجزاء اولیہ بھی کہا ہے۔ حکمت کے یہ عناصر چار ہیں
- آگ (النار) --- گرم و خشک ہے۔ میڈیسن کی تشریح کے مطابق اس کو خلیات میں بننے والی توانائی ATP تصور کیا جا سکتا ہے۔
- ہوا --- گرم و تر ہے۔ میڈیسن کے مطابق اس کو عمل تنفس میں تبادلہ پانے والی ہوائیں تصور کیا جا سکتا ہے۔
- مٹی (الارض) --- سرد و خشک ہے۔ میڈیسن میں کوئی تصور نہیں، لیکن اگر حیاتی کیمیا کے تحت دیکھا جائے تو اس کو معدنیات کا متبادل کہا جا سکتا ہے۔
- پانی (الماء) --- سرد و تر ہے۔ میڈیسن کے مطابق خون کا پلازمہ، بین الخلیاتی مائع اور لمف تصور کیا جا سکتا ہے۔