عنترہ مولی سلیم بن عمرو

عنترۃ مولی سلیم بن عمرو الانصاری غزوہ بدر میں شریک اورشہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔

عنترہ مولی سلیم بن عمرو
معلومات شخصیت

نام و نسب

ترمیم

یہ عنترہ سلمی ذکوانی ہیں بنی سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ کے جوانصارکی ایک شاخ کے حلیف تھے بدر میں شریک تھے ابن ہشام نے ایساہی بیان کیاہے اورابن اسحاق اورابن عقبہ نے کہاہے کہ یہ سلیم بن عمروبن حدیدہ انصاری کے غلام تھے۔بدرمیں شریک تھے اوراحد میں شہید ہوئے ان کونوفل بن معاویہ ویلمی نے شہید کیاتھا۔ہمیں عبد اللہ بن سمین نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق سے شرکائے بدرکے ناموں میں روایت کرکے خبردی کہ سلیم بن عمروبن حدیدہ کے غلام عنترہ بھی بدرمیں شریک تھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ ابن ہشام کی کتاب میں میں نے اس طرح لکھادیکھاہے کہ بنی سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ سے سلیم بن عمروبن حدیدہ اورعنترہ جوسلیم ابن عمروکے غلام تھے بدرمیں شریک تھے ۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسد الغابہ جلد2صفحہ 761حصہ ہفتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور