عوامی کتب خانہ
عوامی کتب خانہ یا پبلک لائبریری کتب خانے کی ایک قسم ہے جو تمام لوگوں کے لیے قابل رسائی ہے اور اس کے اخراجات عام طور پر عوامی وسائل (ٹیکس) سے ادا کیے جاتے ہیں۔ [1] دنیا کی زیادہ تر عوامی کتب خانوں میں عام طور پر پانچ خصوصیات ہوتی ہیں:
عوامی کتب خانہ | |
---|---|
Bibliothèque, Adrar, Algeria Public library, Maadi, Egypt Interior of the Central Library, Tampere, Finland Entrance of National Library, Tehran, Iran |
ا۔ وہ لوگوں کے پیسے سے چلائے جاتے ہیں (ٹیکس، عوامی بجٹ یا حکومتوں اور میونسپلٹیوں کی گرانٹ کی صورت میں)۔
ب۔ ان کے بورڈ آف ٹرسٹیز اور کونسل آف ایڈمنسٹریٹرز مختلف سماجی گروہوں کے نمائندے ہوتے ہیں۔
ج۔ عوامی بھلائی کی دیگر سہولیات کی طرح کسی بھی شخص کو اس کے استعمال سے منع نہیں کیا جا سکتا۔
د۔ اس کا استعمال مفت ہوتا ہے اور کسی کو اس کے استعمال پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
ہ۔ تمام بنیادی خدمات کا استعمال مفت ہوتا ہے۔ [1]
ابتدائی تاریخ
ترمیمابتدائی لائبریریاں، تحریر کی ابتدائی شکل کے آرکائیوز پر مشتمل تھیں۔ مخروطی رسم الخط Cuniform Scripts میں مٹی کی تختیاں جو سمیر میں مندر کے کمروں میں دریافت ہوئی تھیں،[2] ان میں کچھ 2600 قبل مسیح کی ہیں۔ یہ پہلی لائبریریاں، جو بنیادی طور پر تجارتی لین دین یا مال کے ریکارڈ پر مشتمل تھیں، قبل از تاریخ کے اختتام اور تاریخ کے آغاز کو نشان زد کرتی ہیں۔[3] قدیم مصر کے پپیرس پر حکومت اور مندر کے ریکارڈ میں چیزیں بہت ملتی جلتی تھیں۔[4] سب سے قدیم دریافت شدہ نجی آرکائیوز یوگاریت میں رکھے گئے تھے۔ خط کتابت اور مال کے اندراج کے علاوہ، افسانوں کی عبارتیں نئے کاتبوں کو سکھانے کے لیے معیاری مشق کی عبارتیں ہو سکتی ہیں۔
ایران کی ہخامنشی سلطنت (550 ق م - 330 ق م) کے وقت فارس میں شاندار لائبریریاں تھیں جو دو اہم کام انجام دے رہی تھیں:
- انتظامی دستاویزات کا ریکارڈ رکھنا (مثلاً، لین دین، سرکاری احکامات اور بجٹ مختص کرنا اور ان کے درمیان مرکزی حکمران ریاست)[5]
- مختلف اصولوں پر وسائل کا مجموعہ جیسے طبی سائنس، فلکیات، تاریخ، جیومیٹری اور فلسفہ۔
انطاکیہ کے مؤرخ یحییٰ (متوفی 1066ء) نے رپورٹ کیا کہ فاطمی خلیفہ الحاکم بامراللہ (996 -1021ء) نے لائبریریاں قائم کرنے کے لیے مالی اعانت فراہم کی اور لائبریریاں قائم کیں جو عوام کے لیے کھلی تھیں، جہاں کوئی بھی، یہاں تک کہ عام غیر ماہرین بھی، ان سے استفادہ کر سکتے تھے اور جو کتابیں وہ چاہتے تھے ، انھیں عوامی کاتبوں سے مفت میں نقل کرایا جا سکتا تھا۔[6]
نگار خانہ
ترمیمTaoyuan Main Public Library in Taoyuan, Taiwan]]
مزید دیکھیے
ترمیم• نیشنل لائبریری آف پاکستان، اسلام آباد
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Rubin, Richard E. Foundations of Library and Information Science (3rd ed). 2010.
- ↑ Renfrew, Colin (2008) Prehistory The Making of the Human Mind, New York: Modern Library.
- ↑ Maclay, Kathleen (6 May 2003). "Clay cuneiform tablets from ancient Mesopotamia to be placed online". University of California, Berkeley. Retrieved 5 March 2012.
- ↑ Krasner-Khait, Barbara (2010). "Survivor: The History of the Library". History Magazine. Retrieved 5 March 2012.
- ↑ Parviz Rajabi۔ The lost Milleniums, Vol 3۔ Toos Publication۔ ISBN:964-315-573-0
- ↑ Yahya ibn Said al-Antaki (1066). Kitāb taʼrih̲ d̲ayl (Continuation de la chronique d'Eutychius d'Alexandrie (Saʿid ibn Bitrīq) pour la période 938-1034).