عين شمس
عين شمس (Heliopolis) (قدیم یونانی: Ἡλιούπολις، مصری: ỉwnw، عربی: عين شمس) قدیم مصر کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک تھا۔
عين شمس | |
ملک | مصر |
منطقۂ وقت | EST (UTC+2) |
عین شمس (Heliopolis) مرکزی قاہرہ سے چند کلومیٹر دور شمال مشرق میں واقع مقام ہے جہاں دریائے نیل کا ڈیلٹائی علاقہ شروع ہوتا ہے۔ یہ دریائے نیل سے 5 کلومیٹر دور مشرق میں واقع ہے۔ اس کے یونانی نام یعنی ہیلیوپولس کا مطلب ہے "سورج کا شہر" کیونکہ یہاں سورج دیوتا کا مندر تھا، اسی لیے عربوں نے اسے یہی نام دیا اور یہ علاقہ "عین شمس" کہلایا۔
آج کل یہ علاقہ قاہرہ کی آبادی "مصر الجدیدہ" کا حصہ ہے۔ مصر الجدیدہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قائم کردہ بستی ہے جس کی تعمیرات کا آغاز 1905ء میں ہوا تھا۔ قاہرہ کا بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی یہیں واقع ہے۔
یہاں قدیم دور کے ستون ہیں جنہیں "قلوپطرہ کی سوئیاں' کہا جاتا ہے۔