عین رافا
عین رافا یا عین رافہ ( عبرانی : עין ראפה، انگریزی : Ein Rafa ) سلطان عبد الحميد الثاني کا بسایا ایک عرب اسرائیلی گاؤں ہے، جو بیت المقدس ، یروشلم سے دس کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ یہ أبو غوش جاتے ہوئے شارع 1 کے دوسری طرف ماتیه یهودا ریجنل کونسل کی حدود میں پڑتا ہے۔ 2017 میں اس کی آبادی 1211 نفوس پر مشتمل تھی۔ 1,138.[1]
تاریخ
ترمیمعین رافا 1940 میں اس وقت آباد ہوا جب قریبی قصبے صوبا سے برہوم خاندان کے لوگ یہاں آکر اس وادی میں بس گئے۔ اس کے بعد 1948 میں اس کی آبادی میں اضافہ ہوا جب بہت سے دیگر خاندان بھی صوبا کو چھوڑ کر یہاں آ کر آباد ہو گئے۔[2] ان میں سے زیادہ تر کا تعلق برہوم نسل سے ہی ہے۔ [3] 2007 میں، وہاں ایک تنازع کھڑا ہو گیا تھا جب گاؤں میں پرمٹ ( اجازت حاصل کیے ) کے بغیر تعمیر کردہ ایک گھر کو تباہ کر دیا گیا تھا۔[3]
تعلیم اور ثقافت
ترمیمعین رفا میں ایک ہمزیستی منصوبے ( co-existence project ) کے تحت مقامی اسکول کے اساتذہ اور بچے مشترکہ سرگرمیوں (joint activities ) کے سلسلے میں یہودی بچوں سے ملتے ہیں ، جس میں وہ مل کر کھاتے پیتے ہیں اور مختلف کھیل کھیلتے ہیں ؛ اس سے ان کا ایک دوسرے پر اعتماد بڑھتا ہے۔[4]
عین رافا میں مارچ کے مہینے میں ایک مقامی میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں گاؤں کے رہنے والے مقامی لوگ خود کھانے پکا کر ان کے سٹال لگاتے ہیں۔ ان کھانوں میں ، سوپ، سبزیوں سے تیار کردہ انواع و اقسام کے کھانے، میدے کے پکوان، پیسٹری، میٹھی اور نمکین چیزیں وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ موسیقی اور رقص کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ گاؤں اور اس کے مضافاتی علاقے نحل کسالون میں گھوم پھر سکتے ہیں، جہاں اس دوران گھروں کے دروازے کھلے ہوتے ہیں اور آپ قصبے کے رہائشیوں سے مل سکتے ہیں ان سے گپ شپ بھی کر سکتے ہیں۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "List of localities, in Alphabetical order" (PDF)۔ Israel Central Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-16
- ↑ Benny Morris, The Birth of the Palestinian Refugee Problem Revisited, Cambridge University Press 2004, p436
- ^ ا ب Family Affair ہاریتز, 22 November 2007
- ↑ The ripple effect The Guardian, 6 April 2004
- ↑ https://www.tripadvisor.com/ShowTopic-g293977-i1733-k8316219-Ein_Rafa_Festival_March_28-Israel.html