غضروفومہ باطن
غضروفومہ باطن (en-chondroma) اصل میں غضروف (cartilage) نامی ایک نسیج میں پیدا ہونے والا حلیم (benign) سرطان ہوتا ہے جس کا تعلق غضروفومہ (chondroma) نامی سرطان کی قسم سے ہے اور چونکہ یہ سرطان، غضروف کے اندر عام طور پر ایک تھیلے (cyst) کی شکل میں نمودار ہوتا ہے لہذا اس کی اسی اندرونی یا کہ لیں کہ پوشیدہ فطرت کی وجہ سے اس کے نام کے ساتھ باطن لگا یا جاتا ہے۔ انگریزی نام میں en کا لاحقہ اصل میں ایک یونانی حرف ہے جو انگریزی کے in کے معنوں میں آتا ہے اور اردو میں اس کا مطلب باطن یا اندرونی کا ہوتا ہے۔