مولانا غلام رسول بلیاوی (پیدائش: 21 مئی 1969 پٹنہ) جنتا دل (یونائیٹڈ) پارٹی سے وابستہ ایک سیاست دان ہیں۔ وہ ایک عالم دین اور مشہورخطیب بھی ہیں۔ مولانا بلیاوی نے بھارتیہ پارلیمان کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں بہار کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ [1]

وہ 2014ء میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چنے گئے تھے۔ ان کی جائے پیدائش سمیری گاؤں رام پور بلیا اترپردیش ہے۔

آپ کے والد محترم حاجی صغیر خان (اڈوانی) ایک کسان تھے۔ وہ سمری گاؤں رام پور بلیا اترپردیش میں پیدا ہوئے تھے۔

مولانا بلیاوی قومی اتحاد مورچہ نامی ایک معروف تنظیم کے بانی بھی ہیں۔

آپ کی والدہ حجن اجمری خاتون گائوں بساریکھ پور بلیا اترپردیش میں پیدا ہوئی تھیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Gulam Rasool Balyawi"۔ Government of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2015