غلام عباس (کرکٹ کھلاڑی)

غلام عباس انگریزی: Ghulam Abbas (پیدائش: یکم مئی 1947ء دہلی، انڈیا) کے سابقہ کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔[1] غلام عباس کو کامیابی جلد مل گئی۔ وہ ایک طالب علم تھے جب اس نے 1964ء میں سیلون کا دورہ کیا اور اس کے بعد 1964-65ء میں آسٹریلیا اور 1967ء میں انگلینڈ کے دورے ہوئے۔ لیکن انھوں نے 1967ء میں اوول میں صرف ایک ٹیسٹ کھیلا، جب اس نے 0 اور 12 رنز بنائے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز، پچھلے فٹ سے مضبوط کھلاڑی ایک اردو بولنے والے گھرانے میں پیدا ہوئے، عباس نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اور اسلامیہ کالج، کراچی سے تعلیم حاصل کی انھوں نے پاکستان کے علاوہ کراچی،نیشنل بینک آف پاکستان، پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز سے بھی کرکٹ کھیلی۔

غلام عباس ٹیسٹ کیپ نمبر 56
فائل:Ghullam Abbas.jpeg
غلام عباس
ذاتی معلومات
پیدائش (1947-05-01) 1 مئی 1947 (عمر 77 برس)
دہلی، برطانوی ہندوستان
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا سلو گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 56)24 اگست 1967  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 1 102
رنز بنائے 12 5271
بیٹنگ اوسط 6.00 35.61
100s/50s -/- 9/30
ٹاپ اسکور 12 276
گیندیں کرائیں - 351
وکٹ - 7
بولنگ اوسط - 32.71
اننگز میں 5 وکٹ - -
میچ میں 10 وکٹ - -
بہترین بولنگ - 2/9
کیچ/سٹمپ -/- 83/-
ماخذ: کرک انفو

واحد ٹیسٹ میچ

ترمیم

پاکستان کی کرکٹ ٹیم انگلستان کے دورے پر تھی جب اوول کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں غلام عباس کو میدان میں اتارا گیا انھوں نے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 12 رنز بناِئے ٹائمس کی گیند پر ڈیرک انڈروڈ نے ان کا کیچ لیا تھا بدقسمتی سے وہ دوسری باری میں کوئی رنز نہ بنا سکے اور ھگز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے ایلن ناٹ کی چابکدستی کا شکار ہوئے غیت متاثر کن کارکردگی اور پاکستان کی 8 وکٹوں سے شکست غلام عباس کے ٹیسٹ کرکٹ کو اسی ایک اننگ تک محدود کر گئی۔

اعداد و شمار

ترمیم

غلام عباس نے اپنے اکلوتے ٹیسٹ میچ کی دو اننگز میں بارہ رنز بنائے جو ان کا سب سے زیادہ سکور بھی ہے جبکہ فرسٹ کلاس میچوں میں انھوں نے 102 میچز کی 166 اننگز میں 18 دفعہ ناٹ آئوٹ رہ کر 5271 رنز بنائے۔ 276 رنز ان کی کسی ایک اننگ کا سب سے زیادہ سکور تھا جس کے حصول میں انھیں 35.61 کی اوسط حاصل ہوئی۔ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر میں 9 سنچریاں شامل تھیں جبکہ 229 رنز دے کر انھوں نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ فرسٹ کلاس میں ان کی بہترین بولنگ 9/2 تھی اور فی وکٹ اوسط 32.71 حاصل ہوئی[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "کھلاڑی کا پروفائل: غلام عباس"۔ کرکٹ آرکائیو۔ مورخہ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-25
  2. https://www.espncricinfo.com/player/ghulam-abbas-40303