غلام محمد معصوم المعروف خواجہ معصوم ثانی نقشبندیہ مجددیہ سلسلہ کے بڑے بزرگ ہیں۔

غلام محمد معصوم
معلومات شخصیت

بشارت ولادت

ترمیم

ان کے دادا خواجہ محمد معصوم نے اپنے پوتے کی بشارت بھی اور نام بھی پیدائش سے پہلے فرما دی تھی اور فرما دیا تھا کہ اس کا نام میرے نام پر رکھنا کیونکہ نسبت مجددی و معصومی اس سے تکمیل ہوگی۔

تحصیل علم ظاہر و باطن

ترمیم

علوم نقلیہ و عقلیہ کی تکمیل20 سال کی عمر میں کر لی۔ اور اپنے زمانے کے ممتاز علما میں شمار ہوتا۔ اس کے بعد اپنے والد خواجہ صبغۃ اللہ سے علوم باطنیہ کی تکمیل کی اور درجہ کمال تک پہنچے اپنے والد سے ہی خلافت مطلقہ سے سرفراز ہوئے۔

القابات

ترمیم

ان کوقطب الاقطاب،منصب قیومیت،غوثیت اور قطبیت کے جامع کہا جاتا ہے۔

وصال

ترمیم

ان کاوصال5 ذوالحج 1161ھ میں ہوا ان کا مدفن سرہند شریف، انڈیا ہے۔[1][2][3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://sirhindi.com/udescendants.html
  2. حافظ محمد عرفان قادری حضرت حاجی غلام محمد معصوم المعروف معصوم ثانی (1413ھ)۔ تذکرہ مشائخ سیفیہ۔ لاہور: بہار اسلام پبلیکیشنز لاہور۔ صفحہ: 195 
  3. تاریخ اولیاء المعروف بالہامات غیبیہ فی سلاسل سیفیہ،صفحہ 118،علی محمد بلخی نورانی کتب خانہ قصہ خوانی بازار پشاور پاکستان۔