سید غلام محی الدین مکھڈوی مکھڈ شریف کے خواجگان اور مسند نشین ہیں۔

سید غلام محی الدین لقب لال بادشاہ،بن غلام عباس شاہ بن غلام جعفر شاہ۔

ولادت

ترمیم

غلام محی الدین مکھڈوی کی ولادت 1326ھ بمطابق 1908ء مکھڈ شریف ضلع اٹک پاکستان میں ہوئی۔

تعلیم

ترمیم

تمام تر تعلیم مکھڈ کے مدرسہ غوثیہ سے حاصل کی اس مدرسہ کو خوب ترقی بھی دی۔

بیعت و خلافت

ترمیم

اپنے والد غلام عباس شاہ سے بیعت و خلافت ملی اور ان کے مسند نشین ہوئے۔

سیاسی سرگرمیاں

ترمیم

سیاست میں کافی سرگرم تھے 1936 سے 1947ء تک پنجاب اسمبلی کے رکن رہے 1955ء تا 1958ء تک ڈسٹرک بورڈ اٹک کے رکن رہے 1945ء میں یونینسٹ پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے لیکن انھیں نامناسب لگا اور مسلم لیگ میں شمولیت کر لی۔

وفات

ترمیم

سید غلام محی الدین کی وفات 9 شعبان 1383ھ بمطابق 26 دسمبر 1963ء کو مکھڈ شریف میں ہوئی وہاں پر مدفون ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم