غیاث شاہ
غیاث الدین شاہ یا غیاث الدین[1] مقبول، غیاث شاہ پندرھویں صدی میں مالوا سلطنت کے سلطان تھے[2] ۔ محمود کے سب سے بڑے بیٹے نے فوجی لیڈر کی حیثیت سے اپنے والد کی خدمات سر انجام دی تھی۔ فرشتے کے مطابق، اس کے حصول کے تھوڑے ہی عرصہ کے بعد ایک بہت بڑی تقریب منقعد کی گئی جس میں اس نے اعلان کیا کہ چونتیس سال میدان جنگ میں تلوار اٹھانے کے بعد وہ اپنے بیٹے کو اپنا جانشین بنا رہا ہے اور اس کے بعد اس نے بہت سکون سے زندگی کو خیرباد کہہ دیا۔ غیاث نے بہت سی آسائشوں سے لطف اٹھایا لیکن وہ مذہبی طور پرہیزگار تھا۔ مذہبی بنیادوں پر جن کھانے اور پہنے کی چیزوں کو حرام قرار دیا گیا اس نے ان کے استعمال سے منع کر دیا۔ اس نے اپنے خدمت گزار کو ہدایت کی کہ ہمیشہ انھیں نماز کے اوقات میں جاگا ہونا چاہیے اگر وہ سو بھی رہا ہو تو اسے بستر سے کھنیچ کے باہر نکالا جائے۔ وہ خواجہ معین الدین چشتی کا عقیدت مند تھا۔ اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے صاحب درگاہ اجمیر شریف درگاہ کے اعزاز میں 23میٹر(75 فٹ) اونچا رسمی آداب کے طور پر دروازہ تعمیر کروایا اور اسے بلند درہ کا نام دیا۔ وہ فنون کے انوکھے دیوانے کے طور پر جانا جاتا تھا۔ مثال کے طور پر" نماتناما "جو کھانے پکانے کی ترکیبوں کی کتاب تھی جو 1495سے 1505 کے درمیان میں سلطان کے لیے تشکیل کی گئی جو اعلیٰ سطح کے ایرانی، اسلامی اورہندوستانی اسلامی طرز کے کھانوں کی تراکیب پر مشتمل تھی۔ کتاب میں پچاس تصاویر شامل ہیں۔ جن میں سلطان، خدام، زمین کی منظر کشی، عمارات اور کھانے تیاری کی تصاویر شامل ہیں۔ غیاث الدین کے دربار میں بارہ ہزار عورتیں بھی شامل تھی۔ جن میں موسیقار، رقاصائیں اور پہلوان شامل ہیں۔ غیاث الدین عورتوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی رکھتا تھا اور سارنگ پور میں اس نے اپنے دربار سے منسلک عورتوں کی تعلیم کے لیے مدرسہ بھی قائم کیا تھا۔ اساتذہ شاہی شہزادیوں کو پڑھانے پر مامور تھے اور ستر سے زئد خواتین بہت اچھی حفاظ قرآن تھیں۔
| ||||
---|---|---|---|---|
Malwa Sultanate | ||||
دور حکومت | 1469–1500 | |||
معلومات شخصیت | ||||
تاریخ وفات | سنہ 1500ء | |||
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Santosh Kumar Sharma (2005)۔ Honey and Its Ayurvedic Approach۔ Jaipur: Publication Scheme۔ صفحہ: 35۔ ISBN 978-8181820105
- ↑ Nagendra Kr Singh، Nagendra Kumar Singh (2000)۔ International Encyclopaedia of Islamic Dynasties۔ New Delhi: Anmol Publications۔ ISBN 978-8126104031
ماقبل | Sultan of Malwa 1469–1500 |
مابعد |