غیر حاوی تنفس (انگریزی: Non-invasive ventilation)، جسے بی آئی پی اے پی بھی کہا جاتا ہے، ایک تنفس میں معاون طریقہ ہے، جس میں چہرے کے ماسک، ناک کے ماسک یا ہیلمٹ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اس میں ہوا کو آکسیجن کی آمیزش کے ساتھ ماسک کے ذریعے مثبت دباؤ کے ساتھ پہنچائی جاتی ہے۔ دباؤ اس بات پر منحصر ہے کہ کوئی شخص سانس لے رہا ہے یا چھوڑ رہا ہے۔ اصطلاحی طور پر اسے انگریزی میں "نان انویسیو" یا "غیر حاوی" اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ یہ کس کر باندھے گئے ماسک کے ذریعے دی جاتی ہے نہ کہ کوئی الگ سے نالی کے ذریعے۔


تنفسی امراض میں کلیدی اہمیت

ترمیم

کووڈ 19 اور اسی طرح کے سانس لینے سے جڑے امراض اور وباؤں کی روک تھام میں غیر حاوی تنفس کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ جن ممالک میں خود تنفسی آلات وافر مقدار میں دست یاب نہیں ہیں یا شدید وباؤں کے اچانک پھوٹنے سے وہ اپنے حالات خود درست نہیں کر سک رہے ہیں، انھیں غیر حاوی تنفس جڑے آلات کی شدید ضرورت ہوتی ہے اور یہ دوسری جگہوں سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ ان آلات میں آکسیجن کونسٹریٹر، آکسیجن سلنڈر، آکسیجن جنریشن پلانٹس (قابل منتقل)، وینٹی لیٹر اور بی آئی پی اے پی یا غیر حاوی تنفسی آلات، ریمڈیسیویر انجکشن وغیرہ شامل ہیں، جن سے شدید طور پر بیمار مریضوں کی دیکھ ریکھ آسان ہو جاتی ہے۔[1] [2]


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم