غیر مجاز تعاقب (انگریزی: Stalking) کسی شخص یا گروہ کی جانب سے کسی شخص کا ایک طرح ناپسندیدہ یا متواتر پیجھا کرنا ہے۔[1]۔ غیر مجاز تعاقب کے برتاؤ کا راست تعلق ہراسانی اور مجرمانہ دھمکی سے ہے۔ اس میں کسی شخص تعاقب کرنا یا اس کی حرکتوں کا نوٹ کرنا شامل ہے۔ غیر مجاز تعاقب کی اصطلاح کی دماغی علاج اور نفسیات میں، اس کے علاوہ کچھ قانونی عمل داریوں میں تعریف مختلف بھی ہے اور کئی بار اس کا استعمال جرم کے لیے بھی کیا جاتا رہا ہے۔

برطانیہ میں برابری کے وزیر جیریمی براؤن 2012ء میں غیر مجاز تعاقب سے پریشان خواتین سے ملاقات کرتے ہوئے۔

2002ء میں ریاستہائے متحدہ کے نیشنل سینٹر فار ویکٹیمز آف کرائم کی رپورٹ کے مطابق "ظاہری اعتبار سے کسی بھی دو لوگوں کے بیچ سیدھے یا بالواسطہ غیر مطلوبہ رابطہ جو متاثرہ شخص کو دھمکی یا دہشت کے مقام پر پہنچائے، غیر مجاز تعاقب کی تعریف میں آتا ہے۔"[2] حالاں کہ جامع عمل آوری کے لیے قانونی معیار کسی قدر سخت ہے۔

غیر مجاز تعاقب کسی بھی فرد کا ہو سکتا ہے۔ تاہم عالمی سطح پر زیادہ تر متاثرین یا تو خواتین ہیں یا مشاہیر کی جماعت سے تعلق رکھتی ہے جو کسی شعبے میں ناموری کی وجہ سے لوگوں میں شہرت کے مقام پر پہنچے تھے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "The state of the art of stalking: Taking stock of the emerging literature"۔ Aggression and Violent Behavior (بزبان انگریزی)۔ 12 (1): 64–86۔ 2007-01-01۔ ISSN 1359-1789۔ doi:10.1016/j.avb.2006.05.001 
  2. National Center for Victims of Crime (Feb 2002)۔ "Stalking Victimization"۔ Office for Victims of Crime۔ 23 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 نومبر 2018