لفافِ فائل (file folder)، یعنی ملف (file) کا لفاف (folder) یا فائل نما لفاف اصل میں گتے یا مضبوط کاغذ (اور آج کل لدا‎ئن (plastic)) سے بنی ایک ایسی چیز کو کہتے ہیں جس میں کاغذات یا دستاویزات کو ترتیب سے اور محفوظ رکھنے کے لیے نتھی کیا جا سکتا ہے۔ لفاف فائل کو بعض ممالک (برطانیہ) وغیرہ میں صرف لفاف بھی کہا جاتا ہے۔

مختلف ممالک میں اس کی مختلف اقسام رائج ہیں۔ یہاں بلحاظ ممالک چند اقسام کی تفصیل درج کی جا رہی ہے۔

پاکستان

ترمیم

پہلی قسم جو سب سے زیادہ مستعمل ہے ایک موٹے اور انتہائی مضبوط گتے سے بنائی جاتی ہے۔ اس کی پشت پر اصل یا مصنوعی چمڑے کی دو پٹیاں جڑی ہوتی ہیں جو گتے کی لمبی اطراف سے اوپر کو مڑ کر ایک دوسرے کے اوپر آ جاتی ہیں۔ ان پٹیوں پر ان کے افقی وسط کے ساتھ ساتھ ایک ایک مضبوط دھاگہ بھی موجود ہوتا ہے جو صرف اپنے پہلے سرے سے پٹی کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ دستاویزات کو گتے کے اوپر پٹیوں کے نیچے رکھا جاتا ہے۔ پٹیوں کو دستاویزات کے اوپر اور ایک دوسرے پر (جہاں تک ممکن ہو سکے) رکھا جاتا ہے اور ان کے اوپر دونوں دھاگوں سے مضبوط گرہ لگا دی جاتی ہے۔ مسل کی یہ شکل تمام رائج طرائق کی بنسبت سب سے زیادہ تعداد میں کاغذات کو یکجا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس کے استعمال سے کاغذات میں کوئی طبعی تبدیلی (یعنی سوراخ وغیرہ) نہیں کرنی پڑتی اس لیے انھیں اصلی حالت میں دیر تک برقرار رکھنا ممکن ہوتا ہے۔ چمڑے کی پٹیاں کاغذات کو دھاگوں کے نقصان دہ دباؤ سے محفوظ رکھتی ہیں جس سے ان کے پھٹنے کا اندیشہ بھی کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

پاکستان میں رائج دوسری قسم میں مسل کی تہ کے قریب اوپری کونے پر ایک سوراخ ہوتا ہے جس کے کناروں کو مڑی ہوئی دھات کی ایک باریک پرت کے ذریعے مضبوط کیا گیا ہوتا ہے۔ اس میں کاغذات کو نتھی کرنے کے لیے ہر کاغذ کے اوپری کونے پر ایک سوراخ کرنا پڑتا ہے۔ کاغذات کو مسل میں رکھ کر تمام کاغذات (سمیت مسل) کے سوراخوں میں سے دھاتی سروں والی ایک دھاگے کو گزارا جاتا ہے۔ دھاتی سرے عموما دھاگے سے اپنے عمودی مرکز سے منسلک ہوتا اور اس طرح دھاگے کو سوراخ سے نکلنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس طریقے میں زیادہ استعمال سے کاغذات کو اوپری پھٹ جانا عام اور دفتروں میں اہم دستاویزات کے لیے بھی کسی حد تک قابل قبول سمجھا جاتا ہے۔

فائل:Typethreefile.png
دو سوراخوں والی مسل کے لیے ایک کاغذ کا عمومی نمونہ

تیسری قسم کی مسل میں مرکزی تہ کے قریب دو سوراخ ہوتے ہیں جس میں سے دھات کا ایک شکنجہ گذر کر کاغذات کو اپنی گرفت میں رکھتا ہے۔ اس کے لیے ہر کاغذ میں عمودی مرکز کے قریب شکنجے کے معیار کے مطابق دو سوراخ کیے جاتے ہیں تاکہ کاغذ کے شکنے دھاتی بازوؤں میں پرویا جا سکے۔ اس طریقہ میں بھی دستاویزات کے سوراخوں کے قریب سے پھٹ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ یہ طریقہ زیادہ تر طلبہ اور مسل کو نجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں میں مقبول ہے۔

شمالی امریکا

ترمیم

شمالی امریکا میں بنیادی طور پر مسل کی دو اقسام ہیں۔ ٹیب والی مسل اور معلق مسل۔

ٹیب والی لفاف

ترمیم
فائل:File-folder-tabs.png
عمودا کھڑی مختلف قسم کی ٹیب والی مسلوں کے ٹیب۔

یہ بنیادی طور پر گتے کا ایک تہ شدہ ورق ہوتا ہے۔ جس کے اندر کاغذوں کے بغیر کسی طبعی تبدیلی کے رکھا جا سکتا ہے۔ اس مسل کو لمبے عرصے تک محفوظ رکنے کے لیے مخصوص سائز کے درازوں یا ڈبوں میں تہ کو نیچھے رکھتے ہوئے عمودا کھڑا کی جاتا ہے۔ اس میں زیادہ کاغذوں کو محفوظ نہیں کیا جا سکتا۔ اس مسل کے افقی کنارا کسی ایک مقام سے باہر کو نکلا ہوتا ہے۔ کنارے کے سے باہر کو نکلے ہوئے نمایاں حصے کو انگریزی میں ٹیب (tab) کہتے ہیں۔ اس پر فائل کا موضوع اور دیگر تفاصیل درج کی جاتی ہیں۔ چونکہ ٹیب باہر کو نکلا ہوتا ہے اس لیے عمودا کھڑی مسلوں میں سے کسی کے بھی ٹیب کے مندرجات کو پڑھنا سہل ہو جاتا ہے۔ اس قسم کی مسلوں کو ٹیب کے سائز کے لحاظ سے کئی اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جن میں درج ذیل زیادہ مقبول ہیں۔

  • سیدھی تراش (Straight cut): اس میں ایک ہی طویل ٹیب ہوتا ہے۔
  • 1/3 تراش (1/3 cut): ٹیب کے لیے تین مقامات ہوتے ہیں جن میں سے ہر ایک مسل کی لمبائی کا 1/3 ہوتا ہے۔

معلق لفاف

ترمیم

یہ مسل گتے کی بنی ہوئی ایک قسم کی جیب ہوتی ہے جس کے دونوں کناروں پر ہکیں یا کانٹے نصب ہوتے ہیں۔ ان کانٹوں یا ہکوں کی مدد سے اسے خاص قسم کے درازوں یا شکنجوں میں لٹکایا جا سکتا ہے۔ مسل کی یہ قسم ٹیب والی مسل کی نسبت زیادہ دیرپا اور محفوظ ہوتی ہے۔ اس میں نسبتا زیادہ تعداد میں کاغذات کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم