فارن پالیسی (رسالہ)
(فارن پالیسی سے رجوع مکرر)
فارن پالیسی (انگریزی: Foreign Policy) ایک دو ماہی امریکی جریدہ ہے جو 1970ء میں سیموئل ہنٹنگٹن اور ویرن ڈیمین مانشل نے قائم کیا۔ جریدے نے 2009ء، 2007ء اور 2003ء میں قومی جریدہ اعزاز (نیشنل میگزین ایوارڈ) برائے فضیلتِ عمومی حاصل کیا ہے۔ اسے واشنگٹن پوسٹ کمپنی دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی سے شایع کرتی ہے۔ اس کے موضوعات میں عالمی سیاست، اقتصادیات، تکمیلیت اور خیالات ہیں۔ 29 ستمبر 2008ء کو واشنگٹن پوسٹ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ اس نے کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس سے فارن پالیسی جریدہ سے خرید لیا ہے۔ جریدے کی فی شمارہ تعداد اشاعت ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔[1] فارن پالیسی سالانہ بنیادوں پر عالمگیریت اشاریہ (Globalization Index) اور ناکام ریاستوں (Failed States) کی فہرست جاری کرتا ہے۔
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "فارن پالیسی"۔ 03 جنوری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2009