فارورڈ سپورٹس (Forward Sports) ایک پاکستانی کثیر القومی کمپنی ہے جو کھیلوں کا سامان کی صنعت اور ڈیزائن سے وابستی ہے۔ کمپنی کے ایڈیڈاس برازوکا نامی فٹ بال 2014 فیفا عالمی کپ میں استعمال ہوئے ہیں۔ یہ فٹ بال، والی بال، رگبی بال، ہینڈ بال، سالا بال، بیچ بال، انڈور بال، کھیلوں کے لباس، سپورٹس بیگ، شن گارڈز، گول کیپر دستانے، ٹریننگ صدری، گول نیٹ، جوتے اور میڈیسن بال کی پیداوار کرتی ہے۔ یہ سیالکوٹ میں واقع ہے اور پاکستان کا سب سے بڑی فٹ بال صنعتکار کمپنی ہے۔ اس میں 900 خواتین سمیت 3،000 افراد کام کر رہے ہیں۔[1][2]

فارورڈ سپورٹس
Forward Sports
نجی
صنعتکھیل کے سامان
قیام1991
صدر دفترسیالکوٹ، پاکستان
کلیدی افراد
خواجہ مسعود اختر, سی ای او
مصنوعاتفٹ بال (ساکر)
ویب سائٹwww.forward.pk

حوالہ جات

ترمیم