فاروقہ
فاروقہ (انگریزی: Farooka)ایک مشہور و معروف قصبہ جو ضلع سرگودھا، پنجاب، (پاکستان) تحصیل ساہیوال میں واقع ہے۔ اسے فروکہ بھی لکھا جاتا ہے یہ نام ایک قوم کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہاں اکثر آرائیں برادری آباد ہے جبکہ کھوکھر، بلوچ اور مہاجر قوم بھی کافی آباد ہیں۔ یہ ضلع سرگودھا کی یونین کونسل ہے۔[1]
تعلیم
یہاں پر تعلیم کا انتظام بہت اعلیٰ ہے یہاں پر ایک گورنمنٹ ہائی اسکول ہے جس ایک سکھ نے تقریباً 110 سال پہلے تعمیر کیا۔۔
صحت کے مراکز
یہاں ایک سرکاری اسپتال ہے۔[2]
حوالہ جات
- ↑ "TMA Sahiwal Website"۔ 14 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 نومبر 2017
- ↑ Maps, Weather, and Airports for Faruka, Pakistan