فاروق سرور کا شمار انگریزی، اردو اور پشتو زبان کے فکشن لکھاری اور افسانہ نگار میں ہوتا ہے۔ فاروق سرور کا تعلق بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے ہے۔ آپ 285 مئی 1962ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔[1]

فائل:Farooq Sarwar.jpeg
فاروق سرور

فاروق سرور پیشے سے ایم اے (انگریزی ادب) اور ایل ایل بی اور وکیل ہیں اور کئی کتابوں کے مصنف اور روزنامہ جنگ کوئٹہ سمیت کئی اخبارات میں کالم نگار بھی ہیں۔ انھوں نے بارہ کتابیں تصنیف کیں، ان میں اب تک آپ کے تین مجموعے پشتو زبان میں چھپ چکے ہیں، جن میں ایک مجموعہ پشتو افسانوں کے اُردو تراجم کی شکل میں ’’ندی کی پیاس‘‘ کے عنوان سے شایع ہوا ہے۔ پاکستان کے بہترین افسانوی مجموعوں میں ان کے افسانے بھی شامل ہیں۔[2]

فاروق سرور کے افسانوں علامتی رنگ غالب ہوتا ہے۔ عہد کی نارسائی، ماحول کا جبر اور اندر کا خوف ان کے افسانوں میں کئی علامتوں کو ساخت کرتا ہے۔ اپنے مخصوص علامتی ٹریٹمنٹ کی وجہ سے فاروق سرور کا ناول اور افسانے وہ تخلیقی رچاؤ بھی حاصل کرنے میں کام یاب ٹھہرتے ہیں جو اس نوع کے فکشن میں عموماً دست یاب نہیں۔ فاروق سرور بلوچستان کی حکومت کی جانب سے تین مرتبہ، جبکہ اکیڈمی آف لیٹرز پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے بھی کئی ادبی ایوارڈ وصول کرچکے ہیں۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. فاروق سرور۔ تعارف[مردہ ربط]
  2. "stories from pakistan"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولا‎ئی 2015 
  3. farooq sarwar

بیرونی روابط

ترمیم