فاطمہ بنت منذر
فاطمہ بنت منذر بن زبیر بن عوام ، تابعیہ ، ہشام بن عروہ کی زوجہ اور عاصم بن منذر کی بہن تھی،آپ کی دادی اسماء بنت ابی بکر ہیں، کہا جاتا ہے کہ ان کی والدہ حفصہ بنت عبد الرحمٰن بن ابی بکر تھیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان کی والدہ ام ولد تھیں،ان کے بیٹے عروہ اور محمد تھے۔واللہ اعلم
فاطمہ بنت منذر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | فاطمة بنت المنذر بن الزبير بن العوّام بن خُوَيلْد بن أَسَد بن عَبْد العُزّى بن قصيّ |
پیدائش | 7ویں صدی |
شوہر | ہشام بن عروہ |
اولاد | عروة ومحمد |
والد | منذر بن زبير |
والدہ | أم ولد |
عملی زندگی | |
طبقہ | من التابعون |
پیشہ | محدثہ ، ماہر اسلامیات |
درستی - ترمیم |
روایت حدیث
ترمیمانھوں نے اپنی دادی اسماء بنت ابی بکر، عمرہ بنت عبد الرحمٰن اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے۔ راوی: محمد بن اسحاق بن یسار، محمد بن سقع اور ان کے شوہر ہشام بن عروہ۔ اسے امام بخاری،امام مسلم، ابوداؤد،امام ترمذی، النسائی، احمد اور ابن ماجہ نے اپنی کتابوں میں روایت کیا ہے۔
جراح و تعدیل
ترمیماحمد بن عبد اللہ عجلی نے اس کے بارے میں کہا: "ایک قابل اعتماد تابعیہ تھی۔" ہشام بن عروہ نے کہا: وہ مجھ سے تیرہ سال بڑی تھیں اور ہشام کی ولادت 61 ہجری میں ہوئی، اس لیے ان کی ولادت 50 ہجری میں ہوگی۔
وفات
ترمیمآپ نے 120ھ میں وفات پائی ۔