فاوی پیراویر (انگریزی: Favipiravir) کو 1990، کے عشرے کے آخر میں جاپانی کمپنی نے تیار کی تھی تاہم فیوجی فلم نے صحت کے شعبہ میں قدم رکھنے کے بعد اس دوا کو خرید لیا تھا۔ یہ دو انفلوئنزا جیسے کچھ وائرسوں کے رائبو نیوکلیک ایسڈ کے تولیدی یا باز ترتیبی نظام کو ختم کر دیتی ہے۔ کریل دیمتریف کے مطابق یہ دوا گولی کی شکل میں تیار کی گئی ہے اور یہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو نسبتاً کم وقت میں صحت یاب کر سکتی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس دوا کے دیگر خراب اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں تام یہ حاملہ خواتین کے لیے موزوں نہیں۔[1]

چین میں اس دوا کی آزمائش فروری 2020ء میں شروع ہوئی تھی اور 15 مارچ کو اس کی مطبی آزمائش کی منظوری دے دی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مریضوں پر اس کے اثرات بہت زیادہ حوصلہ افزا رہے ہیں۔ فروری میں شینزن میں ہونے والی تحقیق کے دوران کووڈ 19 کے 320 مریضوں کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور محققین نے دریافت کیا کہ اس کے نتیجے میں اوسطاً 4 دن میں وائرس دور ہو گیا جبکہ دیگر ادویات کے استعمال سے یہ او سط 11 دن رہی۔ اس دوا کو استعمال کرنے والے 91 فیصد سے زائد مریضوں کے پھیپھڑوں کی حالت میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی جو دوسرے گروپ میں 63 فیصد رہی۔ محققین کا کہنا تھا کہ ان اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دوا وائرس کی صفائی تیزی سے کرتی ہے۔ اس کے استعمال سے بہت کم مضر اثرات اب تک دریافت ہوئے ہیں۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم