فتح (سکھ مت)
(فتح، سکھمت سے رجوع مکرر)
فتح سکھوں کا سلام ہے، سکھوں میں یہ دستور ہے کہ وہ باہمی ملاقات کے وقت ایک دوسرے کو فتح بلاتے ہیں بالکل اسی طرح جسےمسلمان السلام علیکم یا انگریز ہیلو Hello کہتے ہیں۔ ایک شخص واہگُر جی کا خالصہ، واہگُر جی کی فتح کہتا ہے تو دوسرا شخص بھی جواب میں یہی الفاظ دوہراتا ہے۔ اس سے قبل سکھ گُرو صاحبان یا ان کے عقیدت مند ا یک دوسرے کو "پیریں پینا" (یعنی پاؤں پڑتا ہوں) کہا کرتے تھے جس سے تواضع اور انکسار کا نشان سمجھا جاتا تھا۔ بعض اوقات سکھ ایک دوسرے کو "ست سری کال" کہ دیا کرتے ہیں۔ سکھوں کے لیے یہی درست طریقہ ہے کہ وہ واقف یا نا واقف سکھوں کو فتح بلایا کریں۔