فخر
فخر (انگریزی: Pride) خود سے متعلق کسی چیز کے لیے ایک مثبت جذباتی رد عمل ہے جس سے کہ ایک شخص کافی گہرائی سے جُڑا ہوتا ہے، جس کی وجہ اس کی متصورہ قدر ہوتی ہے۔ یہ خود کی صلاحیتیں یا کامیابیاں ہو سکتی ہیں، دوستوں اور خاندان کی مثبت خصوصیات یو سکتی ہیں یا یہ کسی کے ملک سے متعلق ہو سکتا ہے۔ رچرڈ ٹیلر نے فخر کی تعریف یہ دی کہ یہ :"منصفانہ خود سے محبت ہے"[1] جو غلط تفاخر یا نرگسیت کی ضد ہے۔ سینٹ اگسٹین نے اس کی تعریف "خود کی عمدہ کار کردگی سے محبت" [2] کے طور پر کی۔ مہر بابا نے اسے "ایک مخصوص جذبہ جس سے کہ انانیت عیاں ہوتی ہیں" قرار دیا۔ [3]
عام طور سے ایک شخص اپنی ملکیت پر فخر کر سکتا ہے، جیسا کہ اپنی جائداد، دولت، تعلیم یا صلاحیتوں پر۔ لوگ رشتہ داروں پر فخر کرتے ہیں، جیسے کہ والدین اولاد پر فخر کرتے ہیں۔ اسی طرح ملک، علاقہ، زبان اور ثقافت پر بھی فخر کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی دوسری باتوں پر لوگ فخر کرتے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Taylor، Richard (1995)۔ Restoring Pride: The Lost Virtue of Our Age۔ Prometheus Books۔ ISBN:9781573920247
- ↑ "Est autem superbia amor proprie excellentie, et fuit initium peccati superbia.""Archived copy"۔ 2008-11-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-11-09
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ مہر بابا (1967). Discourses. 2. San Francisco: Sufism Reoriented. p. 72. آئی ایس بی این 978-1880619094.