فرعون

قدیم مصر میں بادشاہ یا شہنشاہ کا ایک عہدہ
(فراعنہ سے رجوع مکرر)

فرعون کسی خاص شخص کا نام نہیں ہے بلکہ شاہان مصر کا لقب تھا۔ جس طرح چین کے بادشاہ کو خاقان اور روس کے بادشاہ کو زار اور روم کے بادشاہ کو قیصر اور ایران کے بادشاہ کو کسریٰ کہتے تھے اسی طرح مصر کے بادشاہ کو فرعون کہتے تھے۔
فرعون اصل میں فارا، اَوْہ تھا، مصری زبان میں فارا محل کو کہتے ہیں اور اَوْہ کے معنی اونچا کے ہیں فارا اوہ کے معنی ہوئے اونچا محل، اس سے شاہ مصر کی ذات مراد ہوتی تھی[1]
لغوی معنی "عظیم محل"کے ہیں اس سے مراد بادشاہ کا محل تھاـ سمجھا جاتا تھا کہ تمام فرعون مصری دیوتاؤں کی اولادیں ہیں ـ[2]

اردو انگریزی ہیروغلیف
فرعون pharaoh
O1
O29

اسلام کے مطابق ترمیم

فرعون کا ذکر قرآن میں بنی اسرائیل کے قصہ میں آتا ہےـ فرعون کا تکبر تاریخ اور ادب میں مشہور ہےـ موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کو اپنی رسالت کی نشانیاں دکھائیں مگر اس نے ماننے سے انکار کیاـ جب بنی اسرائیل کو اللہ نے آزاد کیا اور جزیرہ نمائے سینا کی طرف لے گئے تو بالآخر فرعون پانی میں ڈوب کر مر گیا۔ (القرآن 10: 90 تا 92) مگر اس کا اللہ کے عذاب سے کوئی بچاؤ نہ رہاـ اس کا گناہ تھا کہ اس نے اپنے آپ کو خدا کے برابر سمجھا (القرآن 79: 20 تا 25) اور اس کے نتیجہ میں اللہ نے اس کو آنے والی نسلوں کے لیے مثال بنایاـ[3]

موسی کے فرعون کی شناخت ترمیم

جس فرعون کے زمانے میں حضرت موسیٰ پیدا ہوئے اور جس کے یہاں پرورش پائی وہ رمسيس ثانی تھا،اس وقت بہت بوڑھا ہو چکا تھا اس نے اپنے بیٹے منفتاح کو شریک حکومت کر لیا تھا اس کی ڈیڑھ سو اولادوں میں سے 13 تیرھویں نمبر پر تھا اور جو عذاب الٰہی میں مبتلا ہوئے وہ منفتاح نامی فرعون تھا فرعون کی فہرست میں کم از کم 14 نام موجود ہیں ـ

حوالہ جات ترمیم

  1. تفسیر جلالین ،جلال الدین سیوطی سورۃ یونس آیت83
  2. The Encyclopedia of World History. p. 30
  3. The New Encyclopedia of Islam p. 354