فرانسیسی رخصت
فرانسیسی رخصت (انگریزی: French leave) کسی جگہ یا تقریب سے کسی کو اطلاع دیے بغیر یا کسی کی منظوری کے بغیر روانہ ہونے کو کہتے ہیں۔[1] اس کی مثالوں میں ایسی حرکتیں شامل ہیں کہ کسی دعوت میں خدا حافظ کہے بغیر جانا تاکہ میزبان کو خلل نہ پہنچے یا کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ اس میں کبھی مسائل ابھارنے والی صورت حال بھی ممکن ہے جیسے کہ کسی فوجی کا اپنے مقام تعین سے غیر مجاز طور پر ہٹ جانا۔[2]
اس محاورے کو اولین بار 1771ء میں استعمال کیا گیا تھا۔ یہ اس وقت کی اُپَج پے جب انگریزی اور فرانسیسی ثقافتیں ایک دوسرے سے کافی مربوط تھیں۔
فرانسیسی زبان میں اس کا متبادل محاورہ filer à l'anglaise ہے، جس کا مطلب انگریزی طرز عمل کے طور پر رخصت ہونا ہے۔[3] اس متذکرہ محاورے کی تاریخ نیسویں اور بیسویں صدی کی بتائی جا رہی ہے۔[4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Brewer's Dictionary of Phrase and Fable (Millennium Edition; London: Cassell, 1999)
- ↑ Parkinson, Judy (2000)۔ From Hue & Cry to Humble Pie۔ Michael O'Mara Books۔ صفحہ: 80۔ ISBN 9780760735817
- ↑ Anu Garg's A.Word.A.Day, September 8, 2008. http://wordsmith.org/words/chinese_puzzle.html
- ↑ "Filer à l'anglaise"۔ Francparler۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 7, 2012