فرماں برداری (انگریزی: Obedience) در حقیقت انسانوں کے در میان ایک دوسرے کے حکم ماننے، تابعداری کرنے اور اطاعت کرنے کے ہیں[1]، اگر چیکہ ان الفاظ کے باہمی معانی و مطالب کے فرق پر بھی طویل بحثین کی چکی ہیں۔

فرماں برداری کبھی رشتے کی وجہ سے ہو سکتی ہے، جیسے کہ بچوں کی جانب سے ماں باپ کی فرماں برداری، بیوی کی جانب سے شوہر کی فرماں برداری وغیرہ۔

فرماں برداری سماجی رابطوں اور کسی شخص کی نسبت کی وجہ سے ہو سکتی ہے، مثلًا ایک شخص کی جانب سے کسی حکومت کے احکام کی پاس داری کرنا، وقت پر ٹیکس کی ادائیگی، وغیرہ۔

افراد کے درمیان اور ادارہ جات میں لوگوں کی درمیانی کیفیت کی وجہ سے بھی فرماں برداری کی جاتی ہے۔ جیسے کہ ایک بچے کا اسکول اور اسکول ٹیچر کے حکموں کی فرماں برداری کرنا۔ نیز دفاتر میں بر خدمت لوگوں کا اوقات اور وہاں کے نظم و ضبط کا لحاظ رکھنا۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم