دھوکا
(فریب کاری سے رجوع مکرر)
دھوکا (انگریزی: Fraud) ایک دانستہ غلط نمائندگی ہے تاکہ کوئی شخص غیر منصفانہ یا غیر قانونی فائدہ حاصل کرے یا مظلوم کو کسی قانونی حق سے محروم کرے۔ دھوکا اپنے آپ میں شہری کی خطا ہو سکتی ہے (یعنی دھوکے کا شکار دھوکا دہندے کو عدالتی مقدمے میں گھسیٹ سکتا ہے تا کہ دھوکے سے بچا جا سکے یا مالی معاوضے کو وصول کر سکے)، ایک جرائم سے متعلق قانون (یعنی دھوکا دہندہ عدالتی مقدمے سے گذر سکتا ہے اور ارباب مجاز کی جانب سے محبوس ہو سکتا ہے)،یا اس کی وجہ سے کوئی مالی، جائداد کا یا قانونی نقصان نہ ہو مگر پھر بھی اس میں کوئی اور شہری یا قانونی خرابی ہو۔[1] دھوکے کا مقصد مالی فائدہ یا دیگر فوائد کا حصول ہو سکتا ہے، جیسے کہ پاسپورٹ یا سفری دستاویزات کا حصول یا رہن کے حصول میں کامیاب ہونا، جس کے لیے غلط بیانات کا سہارا لیا جائے۔[2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Legal Dictionary: fraud"۔ Law.com۔ مورخہ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-27
- ↑ "Basic Legal Concepts"۔ Journal of Accountancy۔ مورخہ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-18