فرید الدین ناگوری
فرید الدین ناگوری، پورا نام شیخ محمود بن علی بن حمید سعیدی سوالی ناگوری ہے (وفات: 752ھ ( 1351ء ))۔ اپنے لقب شیخ فرید الدین سے ہی مشہور ہوئے۔
فرید الدین ناگوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
وفات | 1 نومبر 1274ء ناگور ، راجستھان |
درستی - ترمیم |
ناگور میں پیدا ہوئے اور وہاں ہی پرورش پائی۔ اپنے والد ماجد سے جو عالم و صوفی تھے، اخزِ علم کیا۔ اپنے والد سے ہی حدیث کی اجازت لی۔ اپنے دور کے جلیل القدر عالم و فقیہ تھے اور مشائخ میں بھی شمار کیے جاتے تھے۔ ان سے شیخ ضیاء الدین نخشبی اور بہت سے حضرات نے علم حاصل کیا۔ 756ھ ( 1355ء ) میں دہلی میں وفات پائی اور وہاں ہی دفن ہوئے۔
حوالہ جات
ترمیم- کتاب:مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا،مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص-1162